مریم اورنگزیب

عمران خان کو گھر جانے کا پتہ بھی ٹی وی سے لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ووٹوں کی بنیاد پر سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا، پیٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، ایل این جی، بجلی چور عمران مافیا ظلم، کرپشن اور کمیشن کا نشان بن چکا ہے، ڈھائی سال میں ریکارڈ 14000 ارب ڈالرقرض لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران خان کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کیا جاتا تھا، اب وہی عمران خان کے ساتھ ہونے والا ہے، آٹا چینی ، فارن فنڈنگ میں ملوث سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی، عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا، استعفیٰ دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں، چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکا ڈالاگیا، مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ اس وقت عمران صاحب کیوں نہیں سنا؟، جب اپوزیشن اوپن بیلٹ کی بات کررہی تھی تو اس وقت عمران خان تکبر، غرور کا بت بنے رہے، اب اس لئے چیخیں  نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، روزانہ کمشن خور ٹی وی پرآکر جھوٹے کاغذ لہراتا ہے تو عوام چینل تبدیل کردیتے ہیں، کمیشن خور ہی سلیکٹڈ  وزیراعظم کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے