کووڈ 19 ویکسین کے جلد حصول کیلئے پُرامید ہیں

کووڈ 19 ویکسین کے جلد حصول کیلئے پُرامید ہیں: ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل جلد ویکسین حاصل کرنے کے لیے پرامید نظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بڑی آبادی والے ملک ہونے کی حیثیت سے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جلد وکیسین حاصل کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اتحاد کوویکس جس نے پاکستان کو کووڈ 19 ویکسین کی 5 کروڑ مفت خوراکیں فراہم کرنے کا عزم کیا ہے اس نے 2 ارب خوراکوں کا معاہدہ کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ کوویکس کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں۔ ہم آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین دینے کے لیے دوطرفہ معاہدے بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 86 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے

واضح رہے کہ کوویکس ایک بین الاقوامی اتحاد ہے جس نے تقریباً 190 ممالک کی 20 فیصد آبادی کو فری ویکسین کی فراہمی کا عزم کیا ہے اور ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔لہٰذا یہ امید کی جارہی ہے کہ ملک 2021 کی پہلی سہ ماہی کے آخر یا دوسری سہ ماہی کے آغاز کے فوری بعد تک پہلی کھیپ حاصل کرلے گا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ایڈہینم گھیبریسس نے الزام لگایا ہے کہ امیر ممالک نے اکثریت سپلائی خریدی لی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے مینوفکچررز پر زور دیا کہ وہ کوویکس کے ذریعے سپلائی کو ترجیح دیں کیونکہ نچلے اور زیادہ متوسط آمدنی والے ممالک کو ابھی تک ویکسین نہیں ملی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ پاکستان میں ویکسینینش کا عمل 3 مراحل میں تقسلیم کیا گیا ہے جس میں ہیلتھ پروفیشنلز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی، جس کے بعد 60 سے 65 سال کی عمر کے افراد سمیت دیگر ہیلتھ کیئر ورکرز شامل ہوں گے، مزید یہ کہ دوسرے مرحلے میں ویکسین دی جانے والے لوگوں کی تعداد تقریباً 70 لاکھ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی رہ جانے والے افراد کو تیسرے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی جسے رواں سال کے نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ ہرڈ امیونٹی حاصل کرنے کے لیے ملک کی آبادی کے 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین دی جائے۔

علاوہ ازیں ڈبلیو ایچ او کے بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ایڈہینم گھیبریسس نے ایک بریفنگ میں کہا کہ کوویکس جسے گلوبل الائنس برائے ویکسین اینڈ امیونیزیشن (گاوی)، کوالیشن برائے اپیڈیمل پری پرڈنیس انووویشن (سی ای پی آئی) اور ڈؓبلیو ایچ او کی جانب سے گزشتہ برس اپریل میں بنایا گیا تھا، نے کووڈ 19 ویکیسن کی 2 ارب محفوظ اور مؤثر خوراکوں کے معاہدے کرلیے ہیں اور جیسے ہی یہ وصول ہوگی انہیں ممالک کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے