سراج الحق

حکومتی پالیسیاں عوام اور ملک کیلئے تباہ کن ہیں۔ سراج الحق

سوات (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیاں عوام اور ملک کے لئے تباہ کن ہیں۔ تین سال میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ثابت ہو گیا کہ حکمرانوں کے پاس ملک کی کشتی کو بھنور سے نکالنے کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری گھر گھر ناچ رہی ہے لیکن حکمران سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آٹا، چینی، دال اور گھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ بھوک سے تنگ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں اٹھائے مزدوری کی تلاش میں چوکوں چوراہوں میں بیٹھے ہیں۔ ملک پر عملاً آئی ایم ایف کی حکومت قائم ہو چکی ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کرپشن کے خلاف جہاد کے تمام دعوے جھوٹ کا پلندا ثابت ہوئے۔ پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے