شہباز شریف

کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا نہیں ہو گا اور نہ کرنے دیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کرتے  ہوئے کہا ہے کہ  کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا نہیں ہو گا اور نہ کرنے دیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی حکومت سے نجات دلائی تھی، اب عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو، معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام میں یہی کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شرپسند انتشار پھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عوام کی حالت پر رحم کریں، مہنگائی،بے روزگاری کے عذاب سےانہیں نجات دلانا سیاست ہے، پاکستان سابق چار سال کی معاشی تباہی سے زہرناک مہنگائی کا شکار ہوا۔ عوام کی زندگیوں سے مہنگائی کا زہر ختم کرنے دیں، رکاوٹیں مت کھڑی کریں، سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے