کراچی (پاک صحافت) پولیس نے کراچی میں بدامنی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 250 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران بس جلانے والے دو ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے لیڈر بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ زیر حراست افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جا رہا ہے۔