وزیر اطلاعات

چیئرمین بلاول بھٹو ابھی کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ابھی کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ابھی کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہے۔ وہ مختلف علاقوں میں تعزیت کے لیے نکلے ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کردی، وہ ٹھٹھہ سے ہوتے ہوئے سجاول پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو لوگوں سے تعزیت کے لیے نکلے ہوئے ہیں الیکشن مہم چلانے کے لئے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

سراج الحق سستی شہرت کیلئے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق سستی شہرت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے