نواز شریف

پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنا صرف ایک جماعت کا کام نہیں، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے لندن میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ ساجد میر نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران میاں نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کردیا، دوست ممالک کو بھی دور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، ورثے میں ملے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے