الیکشن کمیشن

میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق چند غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اعلامیے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبے کی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹے کا تعین ہو جاتا ہے۔ اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اضلاع کی سیٹوں کے تعین کے لیے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کسی ضلع کو مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سے کم رہ جائے تو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو اس ضلع کو ایک سیٹ دے دی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہےکہ اگر کسی ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو اسے 4 سیٹیں دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے