حکومتی اتحاد

پی ڈی ایم کیجانب سے بلدیاتی انتخابات کے بعد حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف لانگ مارچ بلدیاتی انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کیں ۔لانگ مارچ بلدیاتی انتخابات کے بعد فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز میں کرنے کی سفارش پر حتمی فیصلہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں نواز شریف وڈیو لنک پر شریک ہیں۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر آفتاب خان شیر پاؤ، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اویس نورانی، سینیٹر حافظ عبدالکریم احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے