ایف آئی اے

پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت ملوث افراد سے تفتیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کو مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کے دیگر ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو اور سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔ کمیٹی فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کرے گی۔ ٹیم کی جانب سے ایس اینڈ سی پی سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی ترجمان روف حسن پر حملے کی مذمت کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے