اسعد محمود

پی ٹی آئی نے چار سال میں آئین کی روح کے منافی آئین سازی کی۔ مفتی اسعد محمود

ٹانک (پاک صحافت) مفتی اسعد محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ چار سال آئین کی روح کے منافی قوانین پاس کئے اور آئین سازی کی، آئین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود نے ٹانک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرامن پاکستان بنانے کے خواہاں ہیں اور افغانستان سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ ہم ملک میں فوری انتخابات کے حامی ہیں۔

مفتی اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں معیشت سمیت ملک میں امن قائم کرنا، خارجی پالیسی کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے اور اس کے ساتھ ہی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک سمیت جنوبی اضلاع کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ضلع میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے، یہاں کے باسی جوہڑوں اور تالابوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے