وقار یونس

وقار یونس نے اسکول زمانے کی یادیں تازہ کرلیں

لاہور (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماضی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر پر کیپشن استعمال کرتے ہوئے وقار یونس نے لکھا کہ اسکول دوست، ٹیچرز اور اپنے اسکول کو بہت یاد کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وقار یونس سوشل میڈیا پر ہمیشہ متحرک ہی نظر آتے ہیں، تاہم آج انہوں نے اپنی پرانی یادیں شیئر کردیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس سوشل میڈیا پر بڑے متحرک رہتے ہیں اور مختلف مواقع پر اپنے ٹوئٹس اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں، مگر آج انہوں نے اپنے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایسی تصاویر شیئر کی کہ ان کے دوست بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ اپنے ٹوئٹ میں وقار یونس نے ہیش ٹیگ ’صادق پبلک اسکول‘ اور ’بہاول پور‘ کا استعمال کیا، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے اپنے شہر بہاول پور کو خوبصورت شہر قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وقار یونس نے معروف گلوگار فخر عالم کی جانب سے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فخر عالم کی بہترین کوشش، محنت جاری رکھیں۔ وقار یونس نے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو بھی ان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے