پی ٹی آئی حکومت کا ٹڈی دَل سب کچھ چٹ کرگیا ، خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سابقہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار تو  تباہی سرکار ثابت ہوئی، پی ٹی آئی حکومت کا ٹڈی دَل سب کچھ چٹ کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں  پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  چیئرمین  چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ الزامات ہوا میں لہرانے کے بجائے عدالت میں ثابت کرو۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ اتحادی اور تمھارے باضمیر ساتھی قومی بربادی میں حصہ داربننے کو تیار نہ تھے۔ انہوں نے لکھا کہ ایمپائر نیوٹرل ہوئے اور 17 اتحادیوں ، 20  ضمیر کے قیدی ممبران نے بازی پلٹ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے