این اے 52، پی پی کے راجہ پرویز اشرف اور ن لیگی راجہ جاوید کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

(پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 52 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ جاوید اخلاص کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 52 میں کل 19 امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں، حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 6 لاکھ 66 ہزار اور 216 ہے، حلقے میں 3 لاکھ 41 ہزار اور 743 مرد ووٹرز اور 3 لاکھ 24 ہزار 473 خواتین ووٹرز ہیں۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 52 میں کل541 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، حقلے میں 169 پولنگ اسٹیشن مردوں اور 169خواتین کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 52 میں 203 مشترکا پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، این اے 52 میں 63 حساس پولنگ اسٹیشن بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے