پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما کی نادرا اہلکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل

سیالکوٹ (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سے نادرا آفس کے اہلکار کے ساتھ بدتمیزی اور ان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح عام ملازم پر تشدد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی نادرا اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے احسن عباس کی نادرا آفس چونڈہ میں نادرا اہلکار پر تشدد اور گالیاں دینے کے واقعے کی سی سی ٹی وی موصول ہوئی ہے۔

ویڈیو میں احسن عباس کو انچارج نادرا آفس عابد کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے بعد نادرا آفس چونڈہ کے انچارج عابد عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مختلف سرکاری اداروں میں ملازمین کے ساتھ بااثر افراد کی جانب سے تشدد کے واقعات معمول کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے