شاہد خاقان عباسی

اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے، تحریک عدم اعتماد کے لئے مشاورت جاری ہے، اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمات کا تیسرا سال ہے، بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ پراسیکیوٹر کو بھی کیس کا پتہ نہیں ہوتا، چیئرمین نیب بتائیں کرپشن میں کتنے لوگوں کو پکڑا ہے؟۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گھر چلے جانا چاہئے لیکن ہمارے ملک میں کرسی چھوڑنے کی عادت نہیں ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے میڈیا اور عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، پیکا آرڈیننس کی کیا ضرورت تھی؟۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے