دفعہ 144

سندھ حکومت کیجانب سے عیدالاضحی پر صوبے میں دفعہ 144 نافذ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے 10 تا 12 ذی الحج کے دوران سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 تا 12 ذی الحج کے دوران اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور اجازت نامے 3 دن کے لیے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے