راجہ ریاض

پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کو خبردار کردیا

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے اراکین نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو انصاف نہ ملا تو وہ اپنا لائحہ عمل طے کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے باہر جہانگیرترین کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اس وقت چالیس ارکان اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ سب عمران خان سے انصاف کی اپیل کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بات مزید آگے نہیں بڑھانا چاہئے۔ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ابھی ہم پی ٹی آئی کے اندر رہ کر آخری بار عمران خان سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو پارٹی سے علحیدگی پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے