عظمی بخاری

عمران خان دراصل مریم نواز کے فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دراصل مریم نواز کے فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں، تبھی انہیں شریف خاندان سے اتنا خوف ہے۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلنا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے بعد سیاست میں بھی میچ فکسنگ کرتے رہے ہیں، عمران خان دراصل مریم نواز کے فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب! اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے، آپ نہیں۔ آپ کو اس لیے نہیں بلایا گیا کہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے