منظور وسان

پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کےسندھ سے سینئر رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ان کا واویلا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیداران انہی میں سے ہیں۔ ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز میں ہوسکتے ہیں تاہم ان میں کسی ایک جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔ اپنے خوابوں سے متعلق کہا کہ آج کل نیند نہیں آتی اس لئے سیاسی خواب نہیں دیکھ رہا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے