احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈانل بلوم کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈانل بلوم نے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈانل بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ امریکی سفیر نے متاثرین کی بحالی اور امدادی عمل میں امداد کی بھی پیشکش کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ غیرمعمولی سیلابی صورتحال موسمی تبدیلی کا نتیجہ ہے، ریکارڈ بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ریسکیو اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکومت عوام کے جانی و مالی نقصان کا مداوا کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سخت فیصلوں سے صحیح رخ پر گامزن کیا ہے لیکن کہ حالیہ سیلاب سے نہ صرف جانی نقصان ہوا ہے بلکہ ملک کے انفراسٹرکچر کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے جس کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے