الیکشن کمیشن

توہین الیکشن کمیشن، چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرکی توہین کےکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا تاہم آج سماعت کے دوران یہ دونوں ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ نے کہا کہ جوابدہ کو لازمی پیش ہونا ہوتا ہے، آدمی گھر بیٹھا ہو اور وکیل کہتے ہیں استثنیٰ دیں۔

واضح رہے کہ ممبر نثار درانی نے کہا کہ اسد عمر کو پابند کریں کہ وہ پیش ہوں، ابھی اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں۔ اسد عمر کی وکیل عمائمہ منصور نے کہا کہ فیصل چوہدری ہائی کورٹ میں ہیں، فواد چوہدری لاہور میں ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، اب چارج ہی فریم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے