سراج الحق

حکومت مافیاز کے ہاتھوں مکمل یرغمال بنی ہوئی ہے: سراج الحق

لاہور(پاک صحافت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ حکومت مافیاز کے ہاتھوں مکمل یرغمال بنی ہوئی ہے،موجودہ حکومت اور نظام دونوں ناکام ہوگئے، ڈلیور نہیں کرسکے، ماضی کی طرح اس بار بھی سینیٹ الیکشن میں پرانے آزمودہ نسخے اپنائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں گڈگورننس کا نام نشان تک نہیں۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم اپنے اپنے مفادات کی اسیر ہیں، دونوں کی لڑائی عوام کے لیے نہیں، ارب پتیوں کو سینیٹ ٹکٹ تقسیم کردیے گئے، ورکرز کا کوئی پرسان حال نہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات کی وجہ سے حکومت اتنی پریشان ہے کہ ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے، بلاول بھٹوزرداری

ان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن وزیراعظم کے سینیٹ الیکشن کی نگرانی سے متعلق دیے گئے بیان کا نوٹس لے اور ان سے وضاحت طلب کرے۔گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں پارلیمنٹ کیسامنے بیٹھی ہیں ان کی آہوں کو نہ سنا گیا اور ظلم بند نہ ہوا تو عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی احتساب ہوا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ پہلے سالانہ بجٹ آتا تھا اب روزانہ آتا ہے، سٹیٹس کو، جاگیرداری اور سودی نظام ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیے وہ پچھتا رہے ہیں، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ سرمایہ داروں کے چنگل سے نکلنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی لوگ لاوارث ہیں، تین بڑی سیاسی پارٹیاں ملک کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ ان لوگوں کی لڑائی دودھ کی بوتل کے لیے ہے، حکمرانوں نے غریب کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا اور لوگوں کے چہروں سے خوشیاں چھین لی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے