پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے ن لیگ ،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹیں گرا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں نے اسلام آباد میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقاتوں کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ن لیگ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اور دیگر سیاسی زعماء نے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے مظفرگڑھ سے سابق ایم پی اے سید ہارون احمد سلطان بخاری، وہاڑی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ، ن لیگ کے خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ، مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ق کے پی پی 271 سے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اور بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامر وٹو اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے