پولیس

کچے میں آپریشن کا 22 واں روز، 7 ڈاکو ہلاک، کئی گرفتار

رحیم یار خان (پاک صحافت) کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز میں داخل ہو گیا اور اب تک 7 ڈاکوؤں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں آپریشن میں کلیئر کروائے گئے کچے کے علاقوں میں پولیس گشت کر رہی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے اور آنے جانے والوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 28 کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ان سے اسلحہ بھی آمد ہوا ہے۔ ڈی پی او محمد ناصر سیال نے کہا ہے کہ راجن پور میں پولیس کے دستوں نے کچہ میانوالی ون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جہاں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہاں اب تک 4 ڈاکو ہلاک، 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکوں کے 20 سہولت کار بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے