بجلی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نیپرا نے بھی پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام کے لیے بجلی مہنگی کردی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر 2023ء کے لیے بجلی کی قیمتوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں 40 پیسے فی یونٹ کا اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے