نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی نے استعفوں سے انکار نہیں کیا۔ پی پی رہنما

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے استعفوں سے انکار نہیں کیا بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ مناسب وقت میں استعفوں کا آپشن استعمال کریں جو ہمارا آخری آپشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی بات کو میڈیا پر توڑ مروڑ کر اور بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ ہماری جماعت نے اسمبلیوں سے استعفوں پر انکار نہیں کیا اور نہ کبھی انکار کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں استعفوں کا فیصلہ آخری آپشن اور مناسب وقت پر اس کو استعمال کیا جائے۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی نے ملک میں جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی۔ آصف زرداری بیرون ملک نہیں جائیں گے بلکہ پاکستان میں رہ کر ہی موجود حکومت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے