سی ٹی ڈی

پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے چنڈا چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے چنڈا چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا مگر پولیس نے دہشت گردوں کو حملہ کرنے سے پہلے ہی پسپا کردیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے متعدد دہشتگردوں کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 12 دسمبر کو ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

جبکہ درابن میں چوکی پر خودکش حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی اور 25 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے