اداکارہ حرامانی

جب کھبی اداس ہوتی ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں، حرا مانی کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کھبی اداس ہوتی ہیں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر حرا مانی کی مختلف ویڈیوز وائرل رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ سال ٹاک اکاؤنٹ بنایا تھا جہاں وہ مزاحیہ کانٹینٹ سمیت مختلف گانوں کے بول اور فلموں کے ڈائیلاگز پر اکثر وڈیو پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حرا نے اپنے اداکاری کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے بہت سے کردار نبھائے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل ’کشف‘ میں کشف کا مرکزی کردار میرا پسندیدہ رہا ہے اس کردار کو ادا کر کے مجھے بہت مزہ آیا، مجھے سنجیدہ کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔‘ دوران انٹرویو جب اداکارہ سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا ہماری زندگی میں کیا فرق کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے دوسروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھ کر اچھا لگتا ہے میں بہت انجوائے کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے مزید کہاکہ جب کھبی اداس ہوتی ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں وہ بہت فن کر رہی ہوتی ہے اور یہ دیکھ کر میرا موڈ لائٹ ہوجاتا ہے، عائزہ اور دانش کا اکاؤنٹ دیکھتی ہوں تو ان دونوں کا ایک دوسرے کے لیے پیار بہت اچھا لگتا ہے جبکہ سجل کے کیپشنز بڑے شاعرانہ اور بڑے گہرے ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کے اچھا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پر عادل خان کا بیان سامنے آگیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے