حمزہ شہباز

عوام کے ووٹوں کے فیصلوں کو عزت دی جائے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہ آئندہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں پلیٹ فارم ملنا چاہئے ، عوام کے ووٹوں کے فیصلوں کو عزت دی جائے تاکہ موجودہ ملکی مسائل کا حل ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  پنڈی موٹر وے اور پشاور بس میں اربوں روپے کے غبن نظر آتے ہیں۔  ڈینگی سے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماری حکومت میں عوام ڈینگی کو بھول چکے تھے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جب ہمارے دور میں ڈینگی آیا تو شہباز شریف صاحب مجھ سمیت تمام ایم پی ایز کو صبح چھ بجے جگاکر فیلڈ میں بھیجتے تھے، ہم نے ڈینگی کو ختم کر دیا تھا مگر آج پھر اموات ہو رہی ہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ ڈینگی سے متعلق حکومت   کوئی اقدام نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے