ناصر حسین شاہ

طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ، شہری جمعرات اور جمعہ کو احتیاط کریں۔ سید ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ، شہری جمعرات اور جمعہ کو احتیاط کریں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز) اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسران و عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ شہر سے بل بورڈز اور پینلز کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اور کنٹونمنٹ بورڈز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی بل بورڈز ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پیڈسٹرین برجز اور فلائی اوورز پر لگے پینلز کو بھی ہٹانے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔ ڈی ایم سیز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کا عملہ سیوریج کے نظام کو رواں رکھنے کے لیے انتظامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے ایسے حساس مقامات جہاں پانی کی نکاسی میں رکاوٹ ہوتی ہے انہیں کلیئر کیا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپ نصب کر دیے گئے ہیں۔ بپرجوائے کے پیش نظر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پوری صوبائی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے