احسن اقبال

پنجاب حکومت کو 2018 میں ڈاکہ ڈال کر مسلط کیا گیا تھا۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو 2018 میں ڈاکہ ڈال کر مسلط کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اس غیر جمہوری حکومت کو جس کو دھاندلی کے زور پر حاصل کیا تھا اور اپنے ہاتھوں ذبح کردیا ہے، پنجاب کے شہروں کو انہوں نے برباد کردیا، عمران خان نے پنجاب سے انتقام لینے کے لئے اس کو وزیراعلی لگایا جس کو وہ ڈاکو کہتے تھے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہوتے دیکھا ہے اس کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی، پی ٹی ائی حکومت ختم ہونے سے پنجاب کو نااہل کرپٹ حکومت سے نجات ملی ہے، پی ٹی ائی ارکین اسمبلی نے بڑی بڑی جائیدادیں بنا لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب ہمت کرے خیبر پختونخواہ کی اسمبلی توڑے، کیوں آپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخواہ سے آج اسمبلی توڑنے کی ایڈوائیس کریں، کس بات کا انتظار ہے ایک اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کر بیٹھے ہیں، دوسری اسمبلی کی ایڈوائس کے لئے ہمت کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے