شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے 3 روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے 3 روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ تمام صوبائی حکومتیں ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ سیلاب کی وجہ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں وزیرستان سے پولیو کے 20 کیسز سامنے آئے، نواز شریف دور میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ وبا کے خلاف اس جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کیں، پولیو فری پاکستان کے مقصد کے حصول میں ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بیماری کے خاتمے میں پاکستان کی حمایت اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے