بلیغ الرحمان

اساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، بلیغ الرحمان

لاہور  (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کے افتتاح کے دران کہی۔

تفصیلات کے مطابق محمد بلیغ الرحمان کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کا افتتاح کیا۔  ذرائع کے مطابق انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل سے خطاب بھی کیا۔ خیال رہے کہ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک قدیمی اور معیاری درس گاہ ہے، کورونا وبا کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل کے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا کردار قابلِ ستائش ہے، کنگ ایڈورڈ کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کی آگاہی سے عوام کو فائدہ ہو گا۔ محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود تعلیم اور صحت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے