شہباز شریف

الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکا فیصلہ کیا، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ  الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکا فیصلہ کیا جس کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) خیر مقدم کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پرمحسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے اور شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی وعوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔یاد رہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے