رانا ثناءاللہ

پرتشدد احتجاج کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کو پورا سپورٹ کریں گے لیکن پرتشدد احتجاج کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتجاج کرنے آتے ہیں تو عدالت کی مختص جگہ پر کریں تو احتجاج کے لیے بیٹھنے کی جگہ بھی دیں گے تمام سہولتیں بھی دیں گے اسکے علاوہ سیکیورٹی کے ساتھ کھانے پینے کی فراہمی بھی ممکن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں مسلح لوگوں کو لایا جائے گا، ریاست پر چڑھائی کی جائے گی اور ریڈزون جائیں گے تو اسی انداز سے روکا جائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلح جتھے کی صورت میں آنے والا ذمہ دار ہوتا ہے، دفاع کرنے والا ذمہ دار نہیں ہوتا ہے لیکن پھر بھی یہ اپنی تیاری چیک کرلے اور ہم بھی اپنی تیاری چیک کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں ہے تاہم پنجاب حکومت کا جو رویہ ہے، اس میں آئینی و سیاسی تبدیلی لایا جانا ضروری ہے اور پنجاب میں گورنر راج کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ ہو جائے تو ہمارے ساتھ دس پندرہ لوگ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے