مولانا فضل الرحمن

عمران خان نے قوم کی کشتی کو ڈبو دیا جس کو ہم اوپر لارہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے قوم کی کشتی کو ڈبو دیا تھا جس کو ہم اوپر لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت سیلاب زدہ علاقوں میں یونین کونسل سطح پر کام کررہی ہے، سیلاب کے دنوں میں جتنا کام جمعیت کے کارکنان نے کیا میں ان کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عمران حکومت نے معیشت تمام ادارے حتیٰ کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کو گروی رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے ڈالر اوپر جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے سیلاب میری ترجیح نہیں ہے، عمران خان حکومت میں اور اپوزیشن میں رہ کر ایک نااہل شخص ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے