جلیل عباس جیلانی

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے نگراں وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے کمپالا میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دوران گفتگو جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستانی حدود میں ایران کا حملہ پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور پاک ایران دوطرفہ تعلقات کی روح کے بھی منافی ہے، ہم ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب پر واضح کیا کہ پاکستان اس اشتعال انگیز کارروائی کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی خطے کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے، یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ خطے کے کسی بھی ملک کو اس خطرناک راستے پر نہیں چلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے