بلیغ الرحمان

پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے لیے ایک گیم چینجر ہے، بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گونر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے لیے ایک گیم چینجر ہے، پالیسیوں کے تسلسل لے لیے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا  کہ حکومت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی  منصوبوں کو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد بلیغ الرحمان سے چین کے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلیغ الرحمان نے کہا کہ چائنہ اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے، چائنہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں گورنر پنجاب نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دوسری جانب چینی کونسل جنرل نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، امید ہے حکومت سی پیک کے تحت منصوبوں کو جلد مکمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے