امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

واشنگٹن (پاک صحافت)  امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس میں میں ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

این بی سی نیوز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ شہر فلاڈیلفیا کے سب وے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے،  فلاڈیلفیا پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک شخص کی حالت نازک ہے، غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکہ میں حالیہ مہینوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے، تحقیقات کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی شرح دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات معمول کا ایک واقعہ شمار ہوتے ہیں۔

امریکہ کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپنیوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دانشجو

کیلیفورنیا میں 100 کے قریب فلسطینی حامی طلباء کو گرفتار کیا گیا

پاک صحافت غزہ کے عوام کی حمایت میں امریکہ میں طلباء کے احتجاج کے پھیلاؤ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے