خالد مقبول صدیقی

پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ جاگیردارانہ نظام ہے۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر جاگیردارانہ نظام قابض ہے ملکی ترقی کے لئے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت فلسطین میں ظلم کیا جا رہا ہے۔ ملت اسلامیہ امتحان کا شکار ہے اللہ اسلام کے اس قلعے کو بھی اس قابل کرے کہ ملت اسلامیہ ماڈل بنے۔ اقوام عالم میں سر اٹھا کہ چلے ایسا پاکستان جہاں قائداعظم کے خواب کے مطابق جمہوریت ہو۔

رہنماء ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا آفاقی پیغام ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھیں اور کوشش اس امر کی کریں کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں تمام افراد شریک ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے