آصف زرداری

خیبرپختونخوا کے جیالوں کے جذبہ اور محنت سے وزیراعلی اور گورنر جیالا ہوگا۔ آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کے جیالوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جیالوں کے جذبہ اور محنت سے وزیراعلی اور گورنر جیالا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ جلسے کی کامیابی پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے لاہور میں بیٹھ کر پشاور میں بھٹو کے نعروں کی گونج سنائی دی۔ جیئے بھٹو کا نعرہ ہماری طاقت اور مخالفین کیلئے مایوسی اور شکست کی علامت ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ بھٹو شہید کی طرح ان کے سیاسی جانشین عوام سے عشق کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام اور بھٹو کا رشتہ تین نسلوں سے ہے۔ قوم مایوس نہ ہو پیپلزپارٹی میدان میں ہے جو قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ پختون کو شناخت مل چکی، پیپلزپارٹی پختون نوجوانوں کو روشن مستقبل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے