احسن اقبال

جس نے کروڑوں روپے بیرون ممالک سے غبن کر لئے آج وہ دوسروں کو امپورٹڈ ہونے طعنہ دے رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ وہ شخص جس نے کروڑوں روپے بیرون ممالک سے غبن کر لئے آج وہ شخص دوسروں کو امپورٹڈ ہونے طعنہ دے رہا ہے یہ بھی اس صدی کا بہت بڑا لطیفہ ہے۔انہوں نے  عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے کی بجائے الیکشن کمیشن میں پیشن ہو کر فارن اکاؤنٹس کا حساب دیں۔

تفصیلات کے مطابق  احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ آپ کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، عمران نیازی آپ نے اپنی سیاست سے اپنے مخالفوں کو قتل کرنے کے ہتھکنڈے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر جو قاتلانہ حملہ ہوا تھا اس کی ذمہ داری آپ پر اور سیاسی جماعت کے اوپر ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے کہا کہ قتل کروانے کیں سازشیں تو آپ نے کی ہیں، آپ نے نواز شریف کو جیل میں مارنے کی کوشش کی تھی اور آپ نے ان کے طبی ماہرین کو اور طبی سہولتوں کو ان سے چھین لیا تھا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آپ کا خیال تھا کہ نواز شریف کو قتل کر دیں گے لیکن اللہ تعالی نے میری اور نواز شریف کی جان بچائی تھی کیونکہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے