عطا تارڑ

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب شفاف نہیں ہوا، یہ غیرقانونی ہے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب شفاف نہیں ہوا، یہ غیرقانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب شفاف نہیں ہوا، یہ غیرقانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کر کے کھلی دھاندلی کی گئی ہے جبکہ آئین کے تحت سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے کہ 197 ووٹوں والا امیدوار وزیراعلیٰ نہیں رہتا اور آج جو وزیراعلیٰ ہے اس کے ووٹوں میں 10 ووٹوں کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے