بلاول بھٹو

پاکستان دہشتگردی کے مقابلے کیلئے افغانستان کو مدد دینے کیلئے تیار ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے مقابلے کیلئے افغانستان کو مدد دینے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں، دنیا کے اہم رہنماوں کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے۔ کوشش ہے کہ وزارت خارجہ کو سیاسی جماعتوں سے بالا رکھیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں دہشتگردی کو روکنا چاہیے، ہمارے ہاں بھی دہشتگردی ہوتی ہے اور افغانستان میں بھی دہشتگردی ہوتی ہے، دہشتگردی کو روکنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ دہشتگردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو نے جو اسلحہ اور سپلائز چھوڑی ہیں وہ بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہیں۔ نگراں حکومت کیلئے مذاکرات آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے