احسن اقبال

احسن اقبال تحریک انصاف اور امریکی لابنگ فرم کے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر لے آئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور امریکی لابنگ فرم کے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر لے آئے۔ اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نےٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتےہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے اور عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پراتر آیا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے اور پھر سفیر سے خود منت سماجت کی، اب لابسٹ رکھ کے معافی تلافی پرکام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے