مرتضی وہاب

بلاول بھٹو کی سربراہی میں مافیا کا مقابلہ کریں گے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یومِ دفاع کی مناسبت سے خواتین سائیکل پریڈ کی تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ہر ٹیلنٹ ہے لیکن ہم نے منفی سوچ مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کے میئر مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ لیاری نے بہترین آرٹسٹ اور فٹبالرز دیے، بہتری کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دھرنا دینے یا بینرز لگانے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، لیاری میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے