پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن  (پی بی اے) نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔خیال رہے کہ دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے اس بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ  اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہ پیمرا ترمیمی بل پر تمام فریقین سے مشاورت کی گئی، بل صرف حکومت کا نہیں بلکہ میڈیا اور عوام کا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا تھا کہ جو بل پر تنقید کر رہے ہیں یقین سے کہتی ہوں انہوں نے بل نہیں پڑھا، بل میں میڈیا ورکرز کی تنخواہ سمیت تمام حقوق کا تحفظ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافی کی تعریف میں تمام میڈیا ورکر کو شامل کیا گیا ہے، 2 ماہ میں اگر تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی تو اس ادارے کو حکومت بزنس نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کا 1000 طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے