ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطےمیں ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شانگلہ حملے کے بعد چینی حکومت کی تشویش جائز ہے، پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطےمیں ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ شانگلہ حملے سے متعلق جیسے ہی مزید معلومات ہوں گی تو میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائیں گی، پاکستان اپنے عوام اور سیکیورٹی کے لیےتمام وسائل بروئےکار لائےگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں پاکستان کے چین کے ساتھ غیر متزلزل گہرے تعلقات ہیں، پاکستان چینی حکومت کیساتھ مکمل رابطےمیں ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہرصورت ممکن بنائیں گے، کوئی ملک یا فرد جو چینی باشندوں یا گروپ کو ٹارگٹ کرتا ہے، پاکستان کا دشمن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم کے ذخائر ملےہیں جنہیں بھارت کچھ کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کرناچاہتا ہے۔ ترجمان کے مطابق کشمیرمیں برآمد ہونےوالےقدرتی ذخائر پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے۔ترجمان کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنےتک پاکستان انکی حمایت جاری رکھےگا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فلسطین میں جاری بربریت کوختم ہونا چاہیے، جنگ بندی کی قرارداد کےباوجود غزہ میں ظلم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے