پانچ ہزار

پانچ ہزار کے نوٹ کے متعلق وزارت خزانہ کا بیان جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت خزانہ کی جانب سے پانچ ہزار کے نوٹ کو بند کرنے یا نہ کرنے کے متعلق ایک بیان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق اطلاعات کو وزارت خزانہ نے من گھڑت قرار دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل کر دیا گیا جس کی وزارت خانہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں کیا جا رہا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی ہے جس میں 5 ہزار کے نوٹ 30 ستمبر سے بند ہونے کی افواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے